افتخارٹھاکر

کامیڈی فلم”چل میر پُت” نے پچاس روز میں176کروڑ روپے کا بزنس کیا’ افتخارٹھاکر

لاہور(گلف آن لائن)کامیڈین اداکارافتخار ٹھاکرنے کہا ہے کہ ہمارے ہاں بہت سے نوسر باز ہیں جودوسروں کو سبز باغ دکھاتے ہیں اورعین وقت پر ہاتھ کر جاتے ہیں، میںنے اپنی ایک فلم کیلئے نو رائٹروںسے اسکرپٹ لکھوائے لیکن انہو ںنے کسی نئے موضوع کا انتخاب کرنے کی بجائے گھسے پٹے موضوعات کو دوبارہ قلمبند کر دیا ۔ ایک انٹر ویو میں افتخار ٹھاکر نے کہاکہ انگلینڈ میں کامیڈی فلم”چل میر پُت” بنائی گئی جس میں پاکستانی،بھارتی اور اٹلی کے فنکاروںنے حصہ لیا ۔

اس فلم کوپاکستان میں ریلیز کرانے کی یقین دہانی کرائی گئی لیکن مخصوص طاقتور مافیا اس کی راہ میں رکاوٹ بن گیا اوریہ فلم پاکستان میں ریلیز نہ ہو سکی ۔مذکورہ فلم دوسرے ممالک میں گیارہ ہزار سکرینز پر دکھائی گئی اور اس نے صرف پچاس روز میں 176کروڑ کا روپے بزنس کیا جو ایک ریکارڈ ہے ، اسی کے تسلسل میں پارٹ ٹواورپارٹ تھری بنایا گیا اور پاکستانی فنکاروںنے ثابت کیا وہ صلاحیتوں میں کسی سے کم نہیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں