فیاض الحسن چوہان

5 ارب 50 کروڑ روپے کا خصوصی پریزنز پیکیج تاریخی اہمیت کا حامل ہے’فیاض الحسن چوہان

لاہور (گلف آن لائن) صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ سردار عثمان بزدار نے خصوصی پرزنز پیکج کا اعلان کر کے سب کے دل جیت لیے ہیں،5 ارب 50 کروڑ روپے کا یہ خصوصی پریزنز پیکیج تاریخی اہمیت کا حامل ہے،1894 کے 127 سالہ پرانے جیل قوانین، قواعد اور روایات کو تبدیل کیا جائے گا۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ عید میلاد النبی کی مناسبت سے قیدیوں کی سزا میں 60 یوم کی عام معافی کا اعلان احسن اقدام ہے۔ موجودہ تنخواہ کے برابر پرزنز سکیورٹی الائونس سے جیل سٹاف کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔ اس پیکیج پر تقریبا 2 ارب 77 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔جیل وارڈر، ہیڈ وارڈر اور چیف وارڈر کی سیٹوں کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ 21 آپریشنل گاڑیوں کی فراہمی سے جیل خانہ جات کی پرفارمنس میں بہتری آئے گی۔ جیل شہدا ء کے مروجہ پیکیج کو پولیس شہدا ء پیکیج کی طرز پر لایا گیا ہے۔وزیر اعلی پنجاب کا پرزنز پیکج قیدیوں کے لیے بھی بہتری کی نوید لایا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں