شاہدہ منی

کسی کوروند کر اپنے اہداف حاصل نہیں کرنے چاہئیں’ شاہدہ منی

لاہور(گلف آن لائن)نامورگلوکارہ واداکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ انسان کو اپنے اہداف مقرر کرنے چاہئیں ،جولوگ ڈسپلن کے ساتھ زندگی گزارتے ہیں اور اپنی سمت کا تعین کرتے ہیں وہ عام لوگوںکے مقابلے میں زیادہ کامیابیاں سمیٹتے ہیں،لیکن میں یہ بر ملا کہتی ہوں کہ کسی کوروند کر اپنے اہداف حاصل نہیں کرنے چاہئیں،لوگوں سے پیار و محبت اور ان کے مدد کرنے سے جوروحانی تسکین ملتی ہے اسے الفاظ نہیں دئیے جا سکتے۔ ایک انٹرویو میں شاہدہ منی نے کہا کہ شارٹ کٹ یا کسی کا کندھا استعمال کر کے کامیابی توحاصل ہو سکتی ہے لیکن اس کی کوئی بنیاد نہیں ہوتی، جولوگ اپنی محنت کے بل بوتے پر کامیابی حاصل کرتے ہیں وہ نہ صرف اسے انجوائے کرتے ہیں بلکہ ان کی کامیابی کی عمارت کی بنیاد یںانتہائی مضبوط ہوتی ہیں۔

شاہدہ منی نے کہا کہ موجودہ دور میں لوگوںکی مشکلات بڑھ گئی ہیں ،خداکی ذات نے جن لوگوں کو وسائل دئیے ہیں انہیں چاہئیں کہ وہ اپنے سے جڑے اوراطراف میں موجود کمزور اور سفید پوش خاندانوں کی بغیر مانگے مددکریں ،خداکی ذات کومصیبت میں کسی کے کام آنا بہت پسند ہے اوراس کانہ صرف دنیا میں بدلہ ملے گا بلکہ آخر ت میں بھی بے پناہ اجر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں