بلاول بھٹو زرداری کا بھارتی آبدوز کی پاکستانی سمندری حدود میں داخلے کی کوشش ناکام بنانے پر پاک بحریہ کو خراج تحسین

کراچی(گلف آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی آبدوز کی پاکستانی سمندری حدود میں داخلے کی کوشش ناکام بنانے پر پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک بحریہ نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف دشمن کے عزائم کو ناکام کیا بلکہ انہیں بے نقاب بھی کیا،

میڈیا سیل بلاول ہاس سے جاری اپنے ایک بیان میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی سمندری حدود میں دخل اندازی کی مسلسل تیسری کوشش تشویش ناک ہے، عالمی برادری اس کا فوری نوٹس لے، انہوں نے آبدوز کی دخل اندازی کے مسلسل واقعات کو بھارت کے جارحانہ عزائم کا پردہ چاک ہونے کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا جان لے کہ جارحانہ عزائم کے خلاف ہر پاکستانی اپنے دشمن کے لئے ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں