وزیرخارجہ

حضور اکرم ۖ کی حیات طیبہ کی پیروی ہی دنیا اور آخرت کی کامیابی کی ضامن ہے،وزیرخارجہ

ملتان(گلف آن لائن)وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ حضور اکرم ۖ کی حیات طیبہ کی پیروی ہی دنیا اور آخرت کی کامیابی کی ضامن ہے، عوام جشن عیدمیلادالنبیۖ کی تقریبات میں مذہبی جوش وخروش سے حصہ لے رہے ہیں،کچھ قوتیں پاکستان میں افراتفری اور انتشارچاہتی ہیں مگر ان کے عزائم پورے نہیں ہوں گے۔

عیدمیلادالنبیۖکے جلوس کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس مبارک دن میں اللہ تعالی سے دعا کرتا ہوں کہ وہ پاکستان کو اندرونی وبیرونی خطرات سے محفوظ رکھے۔ شاہ محمودقریشی نے کہاکہ عیدمیلادالنبی ۖ کے موقع پر ملک بھر سے شہری نبی کریم حضرت محمدۖ سے اپنی محبت اور عقیدت کابھرپور اظہارکررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں دعا گو ہوں کہ رب العالمین ان کی عقیدت کو قبول فرمائے اور میں دعا گو ہوں کہ اللہ پاک پاکستان کو خوشحالی،ترقی اور استحکام نصیب فرمائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں