برطانیہ

برطانیہ میں کورونا کے مسلسل کی کیسز کے باعث ہسپتالوں میں گنجائش ختم ہونے لگی

لندن( گلف آن لائن)برطانیہ میں کورونا کے مسلسل کیسز کے باعث ہسپتالوں میں جگہ کم پڑنے لگی، وزیرصحت ساجد جاوید نے خبردار کیا ہے کہ برطانیہ میں کیسز کی تعداد ایک لاکھ روزانہ تک پہنچ سکتی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی وزیرصحت ساجد جاوید نے کہا کہ پچاس لاکھ افراد کی ویکسی نیشن ابھی باقی ہے، شہری ویکسین کی دونوں خوراکیں اور بوسٹر شاٹ ضرور لگوائیں، کوورنا سے نمٹنے کیلیے دو انٹی وائرل ادویات کا معاہدہ کر لیا ہے تاہم ویکسی نیشن اہم ہے۔

برطانیہ میں مسلسل 7 روز سے روزانہ 40 ہزار سے زائد افراد کورونا کا شکار ہورہے ہیں، گزشتہ روز کورونا سے 223 افراد ہلاک ہوئے، ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ برطانیہ میں موسم سرما میں کورونا کی لہر بے قابو ہوسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں