حضور ﷺ

فرخ حبیب نے ایک بار پھر پی ڈی ایم کو چوں چوں کا مربہ قرار دیدیا

فیصل آباد (گلف آن لائن)وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے ایک بار پھر پی ڈی ایم کو چوں چوں کا مربہ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ ایک دوسرے سے لڑنے اور احتجاج کرنے والے برانڈڈ بیگ ہاتھ میں اٹھا کر امپورٹڈ گاڑیوں سے اتر کر عوام کیلئے مہنگائی پر احتجاج نہیں کرسکتے،ٹیکس کم کرکے پکانے کے تیل کی قیمت پینتالیس سے پچاس روپے کم کررہے ہیں، وزیراعظم عمران خان ملک میں تعلیمی ترقی کیلئے انتہائی سنجیدہ ہیں، یکساں نصاب و نظام تعلیم کا نفاذ ان کے ویژن کے مطابق حکومت کا شاندار اقدام ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان ملک میں تعلیمی ترقی کیلئے انتہائی سنجیدہ ہیں، یکساں نصاب و نظام تعلیم کا نفاذ ان کے ویژن کے مطابق حکومت کا شاندار اقدام ہے۔ انہوںنے کہاکہ اس سے تمام طبقات کے بچوں کو یکساں تعلیم کے حصول کے مواقع میسر آئیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں مختلف طبقات کیلئے مختلف نصاب تعلیم رائج تھے جس سے طبقاتی تقسیم بڑھتی جارہی تھی، اور معاشرے میں مختلف کلاسز کو دوام مل رہا تھا لیکن اب یکساں نصاب و نظام تعلیم کے نفاذ سے یہ تقسیم ختم ہوگی جو انتہائی مثبت اقدام ہے۔ انہوںنے کہاکہ ربیع الاول کا مہینہ ہمارے لئے انتہائی مقدس اور رحمتوں و برکتوں والا مہینہ ہے، ملکی تاریخ میں پہلی بار وزیراعظم کی ہدایت پر ملک بھر میں عشرہ رحمت اللعالمین انتہائی عقیدت و احترام، مذہبی جوش و خروش اور شایان شان طریقے سے منایا گیا۔

وزیر مملکت نے کہاکہ اسوہ حسنہ ہی دنیا اور آخرت میں سرخرو ہونے کا واحد راستہ ہے اسلئے اسو ہ حسنہ اپنانے کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔فر خ حبیب نے کہاکہ مدینہ میں اسلام کی پہلی فلاحی ریاست قائم کی گئی جس کی بنیاد انسانیت کی مدد اور تمام لوگوں کو بلاتفریق انصاف کی فراہمی پر تھی، اسی لئے وزیر اعظم عمران خان ریاست مدینہ کے طرز حکومت کی بات کرتے ہیں تاکہ امیر اور غریب کیلئے ایک قانون اور ایک جیسا نظام ہو۔ فرخ حبیب نے کہاکہ حکومت نے سیرت کو نصاب کا حصہ بنایا تاکہ اپنی نسلوں کو سیرت مصطفی ۖسے آگاہی فراہم کی جاسکے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے ریاست مدینہ کو اپنی زندگی کا نصب العین بنالیاہے اور وہ اس پر دن رات کام کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں