شازیہ مری

مہنگائی اور معاشی بدحالی عوام کو پامال کر رہی ہے ، شازیہ مری

اسلام آباد (گلف آن لائن)ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ مہنگائی اور معاشی بدحالی عوام کو پامال کر رہی ہے ۔ اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ آٹا ، چاول ،گھی ،دالیں اور سبزیاں غریب کی خریداری سے باہر ہیں، درمیانہ طبقہ غربت کی لکیر سے نیچے آ چکا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ عمران خان کو بھگانے کیلئے ان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانا ہوگی ،قائد حزب اختلاف جلد از جلد عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائیں ، پنجاب میں بزدار کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کیلئے فضا سازگار ہے ۔شازیہ مری نے کہاکہ پنجاب میں بزدار کو نکالے کے بعد عمران خان کو نکالنا آسان ہوگا ،عمران خان کو مزید اقتدار میں رہنے دینا عوام سے منافقت ہوگی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں