راجہ فاروق حیدر

24 اکتوبر کے اعلامیہ پر پوری روح کے ساتھ عمل درآمد نا کیا جاسکا یہ بدقسمتی ہے، راجہ فاروق حیدر

اسلام آباد (گلف آن لائن)سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ 24 اکتوبر کے اعلامیہ پر پوری روح کے ساتھ عمل درآمد نا کیا جاسکا یہ بدقسمتی ہے۔سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان آزادکشمیر کے یوم تاسیس پر اپنے بیان میں کہاکہ آج سے 74 سال قبل پاکستان کے ساتھ الحاق کے لیے جموں کشمیر کے عوام نے سیاسی جدوجہد شروع کی تھی ۔

راجہ فاروق حیدر خان نے کہاکہ ہندوستانی افواج نے کشمیر پر حملہ کیا جس کے جواب میں مسلح مزاحمت کے ذریعے یہ خطہ ہندوستان سے آزاد کروایا گیا ،24 اکتوبر کے اعلامیہ پر پوری روح کے ساتھ عمل درآمد نا کیا جاسکا یہ بدقسمتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ لائن آف کنٹرول کے اس پار بھائیوں کو آج کے دن یقین دلاتے ہیں کہ ان کی جدوجہد ضرور کامیابی سے ہمکنار ہوگی ۔ انہوںنے کہاکہ یقین کامل ہے کہ ہمارے بھائیوں کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی اور کشمیری اپنی منزل حاصل کرکہ رہیں گے ۔

انہوںنے کہاکہ کشمیر میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگ آباد ہیں سب ایک ہیں ،دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والوں سے اپیل کرتا ہوں کہ ہم ایک ہیں ہم ملکر رہیں گے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنا حق استعمال کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں