وزیراعظم

وزیراعظم نے جمشید اقبال چیمہ کا استعفیٰ منظور کرلیا

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے جمشید اقبال چیمہ کا بطور معاونِ خصوصی استعفیٰ منظور کرلیا۔ کابینہ ڈویژن نے استعفے کی منظوری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا، نوٹی فکیشن کے مطابق استعفیٰ کی منظوری کا اطلاق 22 اکتوبر 2021 سے ہوگا۔جمشید اقبال چیمہ نے گزشتہ دنوں معاون خصوصی فوڈ سیکیورٹی کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا، پی ٹی آئی نے این اے 133 لاہور کے ضمنی الیکشن کیلئے جمشید چیمہ کو امیدوار نامزد کیا ہے۔

مسلم لیگ(ن) کے پرویز ملک کے انتقال کے باعث این اے133 لاہور کی نشست خالی ہوئی ہے۔جمشید اقبال چیمہ نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مہنگائی ٹی وی پر نظر آتی ہے، پوری دنیا میں مہنگائی آئی ہے۔جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ اپوزیشن نے کبھی ذکر نہیں کیا کہ سندھ میں مہنگائی زیادہ ہے، اپوزیشن عوام کو اشتعال دلا رہی ہے،2011 کے بعد اب ایکسپورٹس بڑھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ این اے 133 کی صوبائی نشستوں سے ہمارے ایم پی ایز جیتے ہوئے ہیں، این اے 133 کا الیکشن ہم بڑے مارجن سے جیتیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں