شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی کی سعودی ہم منصب سے ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو

اسلام آباد /ریاض(گلف آن لائن)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ریاض میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ملاقات کی جس میں سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور سفارتخانے کے سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔وزیر خارجہ نے خادمین الحرمین الشریفین سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ماحولیات کے حوالے سے بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد پر سعودی ہم منصب کو مبارکباد پیش کی ۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ماحولیات کے حوالے سے منعقدہ یہ کانفرنس، خطے میں اپنی نوعیت کی پہلی کانفرنس ہے۔ انہوںنے کہاکہ توقع ہے کہ اس کانفرنس کے انعقاد سے خطے کے ممالک کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے مضمرات سے نمٹنے کے لیے علاقائی نقطہ نظر اپنانے میں مدد ملے گی۔

دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر بھی بات چیت کی،دونوں وزرائے خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا،رواں سال نیویارک اور اسلام آباد میں دونوں وزرائے خارجہ کے مابین ہونیوالی ملاقاتوں کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے دوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اظہار کیا،دونوں وزرائے خارجہ نے بین الاقوامی سطح پر بالخصوص اقوام متحدہ اور او آئی سی فورمز پر دوطرفہ تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا ۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ وزیر خارجہ نے سعودی ہم منصب کو افغانستان میں ابھرتے ہوئے انسانی بحران کے خطرے سے آگاہ کرتے ہوئے، افغانستان میں دیرپا امن اور معاشی استحکام کیلئے عالمی برادری، کی جانب سے ٹھوس اور موثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں