ڈاکٹرنفیسہ شاہ

مہنگائی کے طوفان سے یومیہ اجرت پر کا کرنے والوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں، ڈاکٹرنفیسہ شاہ

خیرپور(گلف آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سیدہ نفیسہ شاہ نے کہاہے کہ پٹرول مصنوعات،بجلی سوئی گیس کھانے پینے کی اشیا سمیت یومیہ ضروریہ اشیا کی مہنگائی کے طوفان سے یومیہ اجرت پر کا کرنے والوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔جیلانی ہائوس خیرپور میں پاکستان پیپلز پارٹی ایم سی وارڈ 23 کے سیکرٹری اطلاعات صوفی محمد اسحاق سومروکی قیادت میں ملنے والے وفد اور پارٹی ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سیدہ نفیسہ شاہ نے کہاکہ نیازی سرکار گھبرائو نہیں کا بول کر عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتی ،نیازی حکومت کو اب اپنا بوریا بستر گول کرلینا چاہئیے عوام کے دلوں میں ان کے خلاف نفرت کا جو لاوا پک رہا ہے اب اس کے پھٹنے کا وقت آچکا ہے اور وہ عمران نیازی کو ان کی کابینہ اور اے ٹی ایم سمیت سب کو بہاکر لے جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ 29اکتوبرکو مہنگائی کے طوفان کی روک تھام کے لیے سندھ بھر میں احتجاجی مظاہرے کرکے عمران نیازی کو گھر بھیج کر محنت کش طبقے کو مہنگائی کی وجہ سے خودکشی بچے فروخت کرنے سمیت دیگر درپیش سائل کی دلدل سے نکالنے کا وقت آن پہنچا ہے ،انہوں نے مزیدکہاکہ خیرپور سمیت پورے سندھ صوبے میں عوام کی آوازبلندکرنے کے لیے احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے جو نیازی حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوں گے،ادہر وزیر اعلی سندھ کے معاون خاص نواب خان وسان نے کہاکہ وفاقی حکومت نے عوام کے نہ سے روٹی کا لقمہ تک چھین لیا ہے سے چھٹکارے کے لیے نیازی حکومت کے خلاف دمادم مست قلندر ہوگا کارکنان مظاہروں میں نیازی حکومت کا جنازہ دفن کر دیں گے،جمعہ کے روز محب وطن جیالا جہاں پرہیوہیں پر وہ پیپلز پارٹی کے قائدین کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے پی ٹی آئی کی عوام دشن پالیسیوں کے خلاف تبدیلی سرکار سے چھٹکاریکے لییاحتجاج کریں گے ‘

اپنا تبصرہ بھیجیں