وزیر اعظم

وزیر اعظم کا چینی صدر کو ٹیلیفون ،کمیونسٹ پارٹی کی صد سالہ تقریبات پر مبارکباد ، افغانستان کی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر سی پیک کے اقتصادی زون میں چینی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم ایل ون ریلوے منصوبے پرکام کاجلد آغازعلاقائی ترقی کا باعث بنے گا،افغانستان کوانسانی بحران سے بچانے کیلئے مدد کرنی ہوگی۔وزیراعظم عمران خان نے چینی صدر شی جن پنگ کو ٹیلی فونک کر کے کمیونسٹ پارٹی کی صد سالہ تقریبات پر مبارکباد دی ۔

وزیراعظم عمران خان نے چین سے غربت کے خاتمے اور اصلاحات کی تعریف کی ۔ پاک چین دوستی کے 70 سال مکمل ہونے پر ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔وزیراعظم اورچینی صدر نے دوطرفہ امور اور شرکت داری کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا،وزیراعظم نیکورونا سے نمٹنے کے لیے چین کے اقدامات کو سراہا،وزیراعظم نے ترقی پذیر ممالک کے لیے چین کی جانب سے انسداد کورونا امداد کی تعریف کی ۔ٹیلیفونک رابطے میں دوطرفہ اسٹرٹیجک تعاون پرمبنی شراکت داری کے تمام پہلوؤں کاجائزہ لیاگیا،دونوں رہنماؤں نیباہمی اقتصادی،تجارتی تعلقات مزیدمضبوط بنانے پراتفاق کیا ،دونوں رہنماؤں میں سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل سے متعلق خصوصی بات چیت کی گئی ۔وزیراعظم نے سی پیک کے اقتصادی زون میں چینی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا۔

وزیر اعظم نے کہاکہ ایم ایل ون ریلوے منصوبے پرکام کاجلد آغازعلاقائی ترقی کا باعث بنے گا،وزیراعظم نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلیے چینی اقدام کو سراہا۔دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں پاک چین تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ۔ ٹیلیفونک رابطے میں دونوں رہنماؤں نے افغانستان کی تازہ صورتحال پر بھی بات چیت کی ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ افغان عوام کومعاشی مسائل سے نکالنے کیلئے دنیاکردارادا کرے،افغانستان کوانسانی بحران سے بچانے کیلئے مدد کرنی ہوگی۔وزیراعظم عمران خان نے چینی صدرکوجلد دورہ پاکستان کی دعوت دی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں