آصف زرداری

مسئلہ کشمیر کا کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے،اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرے،آصف زرداری

اسلام آباد (گلف آن لائن)سابق صدر آصف علی زرداری نے ستائیس اکتوبر یوم سیاہ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے،اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری حق خودارادیت کے حصول تک پرامن جدوجہد جاری رکھیں گے،پیپلزپارٹی کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیری سات دہائیوں سے بیمثال قربانیاں پیش کر رہے ہیں،پیپلزپارٹی یو این چارٹر کے مطابق کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کرتی ہے ۔آصف زرداری نے کہاکہ پیپلزپارٹی کشمیریوں کے حقوق کی جدوجہد کی حمایت اورمسئلہ کشمیر کے پرامن، باوقار حل کی حمایت کرتی رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں