آئی سی سی

آئی سی سی مینز ٹی 20ورلڈکپ 2021 سپر 12 رائونڈ میں آج ہفتہ کو دو میچ کھیلے جائینگے

دبئی(گلف آن لائن)آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2021 سپر 12 رائونڈ میں(آج) ہفتہ کو دو میچ کھیلے جائینگے ۔شیڈول کے مطابق پہلا میچ جنوبی افریقہ اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے کرکٹ سٹیڈیم،شارجہ میں کھیلا جائیگا،جنوبی افریقن ٹیم کی قیادت ٹمبا بویوما کریں گے جبکہ سری لنکن ٹیم داسن شاناکا کی زیر قیادت میدان میں اتریگی،

دوسرا میچ انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا، یہ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام 7 بجے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم دبئی میں شروع ہو گا

اپنا تبصرہ بھیجیں