انٹرمیڈیٹ

فیصل آباد، تعلیمی بورڈ آئندہ برس میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے تمام مضامین کے امتحانات ہونگے

مکوآنہ (گلف آن لائن)تعلیمی بورڈ آئندہ برس میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے تمام مضامین کے امتحانات ہونگے۔ حکومت پنجاب نے چیئرمین بورڈز کو نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ڈائریکٹر کیریکولیم پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی طرف سے فیصل آباد سمیت صوبہ بھر کے تعلیمی بورڈ کے سیکرٹریز کو جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن میں کہاگیا ہے کہ گزشتہ برس کورونا کی وباء کے باعث تعلیمی سرگرمیاں کافی حد تک معطل رہی اور آئی پی ای ایم سی کی میٹنگ میں وفاقی وصوبائی وزیرتعلیم کی طرف سے کہاگیا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ اپریشن سنٹر (NCOC)کی ہدایت پرکورونا کی وباء میں کمی آنے پر صوبہ بھر کے سکولز کو مکمل طورپر کھول دیاگیا ہے.

لہذا تمام سیکرٹریز بورڈ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ آئندہ برس میٹرک’ایف ایس سی کے سالانہ امتحانات 2021ـ22کو پورے مضامین کے امتحانات لئے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں