شاہدہ منی

علی عظمت اس قابل ہی نہیں جسے کچھ کہا جائے ‘ شاہدہ منی

لاہور(گلف آن لائن )ناموراداکارہ وگلوکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ علی عظمت نے جس طرح ملکہ ترنم نور جہاں کے بارے میں ہرزہ سرائی کی ہے اس کیلئے مذمت چھوٹالفظ ہے ،میرے سمیت بہت سے لوگ علی عظمت کو کچھ نہیںکہنا چاہتے کیونکہ وہ اس قابل ہی نہیں ہے ،علی عظمت نے زمین پر کھڑے ہو کر چاند پر تھوکنے کی کوشش کی ہے ۔ فن سے وابستگی رکھنے والوں اورکروڑوںپرستاروںکی جانب سے جس طرح علی عظمت کے بیان پر غم وغصے کااظہارکیا گیا ہے اسے ملکہ ترنم نورجہاں کی شخصیت کااندازہ ہو جانا چاہیے ۔ اپنے بیان میں شاہدہ منی نے کہا کہ علی عظمت کی اچھی تربیت ہوئی ہوتی تو وہ انٹرویو میں ایک لیجنڈ کے لئے ایسی گفتگو نہ کرتا۔

علی عظمت کو نہ گانے کاپتہ ہے نہ بڑوںکی عزت اورادب کا پتہ ہے ، علی عظمت اپنی جگہ بالکل ٹھیک ہے کیونکہ اس کا نہ کوئی استاد ہے او رنہ اس کا کوئی مرشدہے اور نہ اسے کسی نے گانا سکھایا ہے اورنہ اس نے سیکھا ہے۔ علی عظمت جو گا تاہے اس کے بارے میں صرف اسی کو پتہ ہوتا ہے کیونکہ سننے کووالوںکو ئی پتہ نہیں ہوتا وہ کیا گاتا ہے اور وہ موسیقی کے کون سے سر ہیں۔انہوںنے کہا کہ ملکہ ترنم نورجہاں میری روحانی استاد ہیں اور وہ پاکستان کا بہت بڑانام ہیں ،اگر علی عظمت یا کسی اورآئندہ کسی ایسی شخصیت کے بارے میںتہذیب سے گری ہوئی بات کی تو اسے برداشت نہیں کیا جائے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں