چوہدری فواد حسین

پاکستان کی جیت کشمیر کی جیت ہے ، کشمیری جشن کیوں نہ منائیں؟ ، چوہدری فواد حسین

اسلام آباد(گلف آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ پاکستان کی جیت کشمیر کی جیت ہے ، کشمیری جشن کیوں نہ منائیں؟ ۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں گورنمنٹ میڈیکل کالج اورشیر کشمیر میڈیکل کالج کے طلباء کیخلاف پاکستان کی جیت کا جشن منانے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ پاکستان کی جیت کشمیر کی جیت ہے تو وہ جشن کیوں نہ منائیں؟ ۔ انہوںنے کہاکہ مودی جنتا کی ایسی ناروا حرکتوں دے آزادی کی امید بڑھ رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں