بابر اعوان

انتخابی اور عدالتی اصلاحات کے لیے اپوزیشن کا تعاون چاہیے، بابر اعوان

اسلام آباد(گلف آن لائن)وزیر اعظم کے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا ہے کہ انتخابی ریفارمز کے بعد عدالتی اصلاحات کے لیے بھی اپوزیشن کا تعاون چاہیے،قومی اسمبلی اجلاس 5 نومبر کی صبح ساڑھے 10 بجے ہوگا، جس میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے حوالے سے ایجنڈا رکھیں گے، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ اگلے 10 دنوں میں کریں گے،ہم اپوزیشن کی بات کھل کر سننے کو تیار ہیں۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ قومی اسمبلی اجلاس 5 نومبر کی صبح ساڑھے 10 بجے ہوگا، جس میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے حوالے سے ایجنڈا رکھیں گے، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ اگلے 10 دنوں میں کریں گے۔

انہوںنے کہاکہ انتخابی اصلاحات کے حوالے سے دو بل مشترکہ اجلاس میں لائیں گے۔ عالمی عدالت انصاف اور لا ریفارمز سے متعلق بلز بھی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں آئیں گے۔وزیر اعظم کے مشیرنے کہاکہ انتخابی ریفارمز کے بعد عدالتی اصلاحات کے لیے بھی اپوزیشن کا تعاون چاہیے، اپوزیشن کو دعوت دیتا ہوں کہ قومی ایجنڈے پر اپنا کردار ادا کریں، ہم اپوزیشن کی بات کھل کر سننے کو تیار ہیں۔

بابر اعوان نے کہا کہ ملک کی مغربی سرحد کی صورتحال پر پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس بلا رہے ہیں، پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کو ہول کمیٹی کا درجہ دیا گیا ہے، پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی میں تمام پارلیمانی لیڈر بھی شریک ہوں گے اور سکیورٹی اداروں کے حکام افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں