جمشیدچیمہ

ضمنی انتخاب،جمشیدچیمہ ،مسرت جمشید چیمہ نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کردیا

لاہور(گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ اور کورننگ امیدوار مسرت جمشید چیمہ نے این اے 133 کے ضمنی انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کردیا ۔

جمشید اقبال چیمہ اورمسرت جمشید چیمہ نے ریٹرنگ افسر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کے خلاف اپلیٹ ٹربیونل سے رجوع کیا۔ انہوںنے موقف اختیار کیا ہے کہ ریٹرننگ آفیسر نے حقائق کے برعکس کاغذات مسترد کیے ،تجویز کنندہ حلقہ این اے133کے رہائشی ہیںجبکہ غلط طریقے سے تجویز کنندہ کا ووٹ این اے130میں ڈالا گیا۔ استدعا ہے کہ عدالت ریٹرننگ آفیسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے کاغذات نامزدگی درست قراردے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں