علی امین گنڈاپور

علی امین خان گنڈا پور کاآزاد کشمیر کے علاقے بلوچ میں بس حادثے پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار

اسلام آباد(گلف آن لائن)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پور نے آزاد کشمیر کے علاقے بلوچ میں بس حادثے پر گہرے دکھ و رنج کا اظہارکیا ہے ۔

اپنے بیان میں علی امین گنڈاپور نے کہاکہ المناک بس حادثے کے نتیجے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرا صدمہ ہوا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ حادثے میں جاں بحق اور زخمی افراد کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ وفاقی وزیر نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے کہاکہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں

اپنا تبصرہ بھیجیں