عظمی بخاری

ظل تباہی نے ریلیف پیکیج نہیں فراڈ پیکیج کا اعلان کیاہے ‘عظمی بخاری

لاہور(گلف آن لائن) مسلم لیگ(ن)کی ترجمان عظمی بخاری نے کہا ہے کہ ظل تباہی نے ریلیف پیکیج نہیں فراڈ پیکیج کا اعلان کیا،ظل تباہی کے اعلان کے بعد سب سے پہلے گھی کی قیمت میں 19روپے اضافہ ہوا،چینی کا فی کلو ریٹ 134روپے سے 140روپے تک کلو پہنچ گیا ہے،اکبری منڈی میں چینی تھوک ریٹ پر 134روپے اور عام مارکیٹ میں 140روپے کلو فروخت ہورہی ہے،پشاور،کراچی،کوئٹہ اور گوجرنوالہ میں بھی چینی 135روپے کلو فروخت ہورہی ہے۔

اپنے بیا ن میں انہوںنے کہاکہ عمران خان کو اپنا نام تبدیل کرکے مسٹر فراڈیہرکھ لینا چاہیے۔ایک فراڈیہ پنجاب میں بیٹھا دوسرا فراڈیہ وفاق میں بیٹھ کر عوام کے جیبوں پر ڈاکے مار رہا ہے۔عمران خان عوام نہیں اپنے دوستوں کے پیارے بن کر رہ گئے ہیں۔عمران خان کے لئے بائیس کروڑ عوام صرف اپنی کابینہ ،دوست اور شوکت خانم کے ملازمین ہیں۔عمران خان نے چینی،پیٹرول،ادویات اور گندم کی مد میں 2ہزار ارب کا ڈاکہ مارا،وہی 2ہزار ارب قومی خزانہ میں جمع کرائیں اور عوام کیلئے ریلیف پیکیج کا اعلان پھر کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں