سینیٹر شیری رحمان

سینیٹر شیری رحمان کا ایل این جی اسکینڈل کی انکوائری کا مطالبہ

اسلام آباد (گلف آن لائن) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے این ایل جی اسکینڈل کی انکوائری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی نااہلی پر پردا ڈالنے کے لئے تباہی سرکار مہنگا ترین ایل این جی کارگو خریدنے جا رہی ہے۔

اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ سردیوں نے لئے 2 ایل این جی کارگوز سپلائی منسوخ ہوئی۔ انہوںنے کہاکہ ایک کارگو پہلے ہی کم خریدہ گیا تھا، اپنی نااہلی پر پردا ڈالنے کے لئے تباہی سرکار مہنگا ترین ایل این جی کارگو خریدنے جا رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم ایل این جی اسکینڈل کی انکوئری کا مطالبہ کرتے ہیں، یہ بحران پیدا کر کے مافیہ کے لئے مواقع پیدا کرتے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ نیب ایل این جی اسکینڈل پر خاموش کیوں ہے؟ نیب اس اسکینڈل کی انکوئری کیوں نہیں کر رہی۔ انہوںنے کہاکہ ایل این جی کارگوز 20 اور 27 نومبر کو ڈیلیور ہونے تھے۔ انہوںنے کہاکہ سپلائی نا ہونے کی وجہ سے ایک کارگو 30.65 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو میں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حکومت کی نااہلی کی وجہ سے 3 سال مسلسل گیس بحران پیدا ہو رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ تبدیلی کے کھوکھلے نعروں سے اب عوام تنگ آ چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں