ڈاکٹر شاہد صد یق

حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے خطیر فنڈز خرچ کررہی ہے’ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور (گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئےخطیر فنڈ خرچ کررہی ہے،تعلیم، صحت، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور دیگر شعبوں کی پائیدار ترقی حکومت کی او لین ترجیح ہے،موجودہ حکومت عوام کو ریلیف کی فراہمی کی خاطر ہر سطح پر کام کررہی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ سابق حکمرانوں نے کرپشن کے ریکارڈ توڑدیئے،اب جب ان پر گرفت ہورہی ہے تو ان کی چیخیں بلندہونا شروع ہوگئی ہیں مگر حکومت بے رحم احتساب کا عمل جاری رکھے گی ، ملکی اور قومی سطح پر آئین و قانون کی حکمرانی ،اسلامی روح کے مطابق فلاحی ریاست کے قیام کے لیے پاکستان کے محب وطن دانشور طبقات کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہو گا،آئین و قانون کی حکمرانی ہو گی تو ملک ترقی کرے گا۔

انہو ں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے اربوں روپے کے منصوبے شروع کئے ہیں ماضی کی طرح پیسہ نمائشی منصوبوں پر ضائع نہیں کیا اور ماضی میں نمائشی منصوبوں پرسرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال ہوا اور ان نمائشی منصوبوں کا فائدہ عوام کو نہیں پہنچا۔ وزیر اعظم عمران خان پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط ا ور مستحکم کررہے ہیں تاکہ مستقبل کا پاکستان قرضے لینے والا نہیں قرضے دینے والا بنے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں