صدر مملکت

علامہ اقبال کا پیغام مسلمانوں کے علاوہ مغرب کیلئے بھی تھا،صدر مملکت

اسلام آباد (گلف آن لائن)صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ علامہ اقبال کا پیغام مسلمانوں کے علاوہ مغرب کیلئے بھی تھا،علم و شعور سے قومیں بنتی ہیں،علم حاصل کرنے کے علاوہ ہمارے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں۔

منگل کو علامہ اقبال کی شخصیت پر دوسری عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ زمانہ علم کے حوالے سے تیزی سے ترقی کر رہا ہے،سرسید احمد خان نے ابتدا میں ہی یہ اندازہ لگالیاتھا کہ مسلمان علم سے دور ہیں۔صدر مملکت نے کہاکہ 1857کی جنگ آزادی میں ہندوستان میں خون بہایا گیا جس سے خوف و ہراس پھیلا،ایک لمبے عرصے تک ہندوستان کے لوگ اس خوف سے باہر نہ نکل سکے۔

صدر مملکت نے کہاکہ علامہ اقبال کا پیغام مسلمانوں کے علاوہ مغرب کیلئے بھی تھا،علامہ اقبال پہلے متحدہ ہندوستان کے قائل تھے لیکن بعد میں انہیں اصل صورتحال کا ادراک ہوا،برصغیر کے مسلمانوں نے پرامن رہنے کی بھرپور کوشش کی،علم و شعور سے قومیں بنتی ہیں،علم حاصل کرنے کے علاوہ ہمارے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں