فیصل واوڈا

الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا نا ہلی کیس میں فریقین سے حتمی دلائل مانگ لیے

اسلام آباد (گلف آن لائن) الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا نا ہلی کیس میں فریقین سے حتمی دلائل مانگ لیے۔فیصل واوڈا نااہلی کیس کی سماعت الیکشن کمیشن کے 2 رکنی بینچ نے کی ۔

درخواستگزار قادر خان مندوخیل و دیگر پیش ہوئے ۔ قادر مندو خیل نے کہاکہ میں اپنے دلائل مکمل کرچکا ہوں۔ الیکشن کمیشن نے کہاکہ ہم نے تمام درخواستگزاروں سے تحریری دلائل جمع کرانے کا کہا تھا ۔ قادر خان مندو خیل نے کہاکہ مجھے آج تک الیکشن کمیشن سے پتہ نہیں چلا کہ فیصل واوڈا نے امریکی شہریت کس دن چھوڑی۔

الیکشن کمیشن نے کہاکہ ہم تاریخ دیکھ لیں گے کہ کب شہریت چھوڑی گئی، الیکشن کمیشن نے فریقین سے حتمی دلائل مانگ لیے۔ قادر خان مندو خیل نے کہاکہ فیصل واوڈا تاریخ پر تاریخ مانگ رہے ہیں، قومی اسمبلی کے بعد اب سنیٹ کے مزے لوٹ رہے ہیں ۔ بعد ازاں کیس کی سماعت 2 دسمبر تک ملتوی

اپنا تبصرہ بھیجیں