برجیس طاہر

برجیس طاہر کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں دائر عبوری ضمانت میں2دسمبر تک توسیع

لاہور( گلف آن لائن)احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما برجیس طاہر کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں دائر عبوری ضمانت میں2دسمبر تک توسیع کر دی ۔احتساب عدالت کے جج ملک علی ذولقرنین اعوان ضمانت پر سماعت کی۔

دوران سماعت نیب پراسیکیوٹرنے کہا کہ تاحال برجیس طاہر کی گرفتار ی مطلوب نہیں ،نیب نے برجیس طاہر کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کیے ۔برجیس طاہر کے وکیل نے کہا کہ نیب حکام گرفتاری سے سات روز پہلے آگاہ کریں ۔ عدالت نے کہا کہ آپ اس حوالے سے کوئی قانونی نقطہ بتادیں اس پر فیصلہ کریں گے ۔عدالت نے برجیس طاہر کی عبوری ضمانت میں 2 دسمبر تک توسیع کر تے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں