سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے بھابھی کو قتل کرنے کے ملزم ذیشان جاوید کی درخواست ضمانت مسترد کردی

اسلام آباد (گلف آن لائن)سپریم کورٹ نے بھابھی کو قتل کرنے کے ملزم ذیشان جاوید کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ پیر کو کیس کی سماعت جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی ۔

دور ان سماعت سپریم کورٹ نے بھابھی کو قتل کرنے کے ملزم ذیشان جاوید کی درخواست ضمانت مسترد کردی،عدالت نے درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر خارج کی ،ملزم ذیشان جاوید پر ذاتی رنجش کی بنا پر اپنی بھابھی کو قتل کرنے کا الزام ہے ۔ پراسیکیوٹر مرزا عابد مجید نے کہاکہ کیس میں ابھی تک 8 گواہ ہو چکے ہیں ۔وکیل ملزم سردار عبدالرازق نے کہاکہ واقع کا تین سالہ بچے کے علاوہ کوئی گواہ نہیں ۔وکیل ملزم نے کہاکہ بچے کا بیان ابھی تک نہیں لیا گیا ۔

وکیل مزم سر دار عبد الرزاق نے کہاکہ ملزمان کے خلاف گواہان کو بعد میں شامل کیا گیا ۔ جسٹس قاضی محمد امین نے کہاکہ وکیل صاحب پاکستان بارے کہا جاتا ہے کہ انصاف میں ہمارا 128 واں نمبر ہے ،128 ویں نمبر ہونے کے وکیل ،ججز سمیت ہم سب ذمہ دار ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ بہتر اور فوری انصاف کیلئے ضروری ہے کہ تکنیکی پیچیدگیوں سے نکلیں ،بہتر ہے کہ کیس میں جا کر دلائل دیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں