عثمان بزدار

بدقسمتی سے پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے لوگ بصیرت سے عاری ہیں’عثمان بزدار

لاہور (گلف آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے لوگ بصیرت سے عاری ہیں، اس مفاد پرست ٹولے کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم جب سے بنی ہے، اس وقت سے یہ رو رہی ہے، یہ ٹولہ آئندہ بھی روتا رہے گا، ناکام اپوزیشن کی قسمت میں صرف ناکامی ہی آئے گی، ملک میں صرف ترقی اور عوامی منصوبوں کی سیاست چلے گی۔عثمان بزدار نے کہاکہ اپوزیشن 2023 تک صبر اور آرام کرے، عوام کی حمایت سے تحریک انصاف کے مینڈیٹ کے خلاف ہر سازش ناکام بنائی، عوامی ترقی کے راستے میں اپوزیشن کے منفی حربے برداشت نہیں کیے جائیں گے، اپوزیشن ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے، اپوزیشن صرف پروپیگنڈا کی ماہر ہے، پاکستان کی ناکام ترین اپوزیشن عوام کو گمراہ نہیں کرسکتی، وزیر اعظم عمران خان 22 کروڑ پاکستانیوں کی امید ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں