اوپن یونیورسٹی

اوپن یونیورسٹی کے طلبہ کو معروف کاروباری ادارے میں بھرتی ہونے کی پیشکش

اسلام آباد (گلف آن لائن)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے طلبہ کو بھرتی ہونے کی پیش کش میں ملک کے دیگر جامعات کا مساوی کوٹہ فراہم کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ اوپن یونیورسٹی ہر میدان میں ملک کی تمام جامعات کا مقابلہ کرنے کی اہلیت رکھتی ہے ، ملک کے دیگر جامعات کے مساوی مواقع کی فراہمی درحقیقت اوپن یونیورسٹی کے معیار تعلیم پر اعتماد کی عکاسی ہے۔ اِن خیالات کا اظہار علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیئرز ، رانا طارق جاوید نے ملک کے ایک کاروبارے ادارے )شوکت مروت گروپ( کی جانب سے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے طلباءو طالبات کو تعلیمی دورانیہ کے دوران پیشہ ورانہ کیریئر شروع کرنے کے لئے انہیں بھرتی اور ساتھ کام کرنے کی پیش کش پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ واضح رہے کہ شوکت مروت توانائی ، ٹیکنالوجی ، رئیل اسٹیٹ سے لیکر بین الاقوامی تجارت تک مختلف شعبوں میں کام کرنے والا ایک تجاری گھر ہے جو دنیا بھر میں 33اسٹریٹجک مقامات پر پایا جاتا ہے ۔

بھرتی ہونے کے بعد طلبہ شوکت مروت گروپ کا باقاعدہ حصہ بن جائیں گے جو کمپنی کی جانب سے دی جانے والی ذمہ داریوں کو مقررہ وقت پر پورا کرینگے ، تاہم کمپنی طلباءو طالبات کی تدریسی سرگرمیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے انہیں اسائنمنٹس تفویض کرے گی۔بھرتی ہونے والے طلبہ کو دس فیصد سالانہ اضافے کے ساتھ 25ہزار روپے ماہانہ تنخواہ دی جائے گی۔کارکردگی کی بنیاد پر کمیشن اور بونس بھی دیا جائے گا۔علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ہر سطح کے طلباءو طالبات تعلیمی ریکارڈ اور ضروری کوائف پر مشتمل اپنی CVs careers@shaukatmarwatgroup.comپر جلد از جلد ای میل کریں۔خواہشمندطلباءو طالبات https;//www.shaukatmarwatgroup.com/submit-applicationپر آن لائن بھی اپلائی کرسکتے ہیں۔طلباءو طالبات مزید تفصیلات واٹس ایپ نمبر 0332-9999969یا شوکت مروت گروپ کی ویب سائٹ www.shaukatmarwatgroup.comسے حاصل کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں