مسرت جمشید چیمہ

عمران خان نے انتخابی اصلاحات کا قوم سے کیا گیا وعدہ پور اکردیا ‘مسرت جمشید چیمہ

لاہور(گلف آن لائن)پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئر پرسن مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ 17نومبر کا دن پاکستانیوں بالخصوص اوور سیز پاکستانیوں کیلئے تاریخ ساز دن ہے ،عمران خان نے انتخابی اصلاحات کا قوم سے کیا گیا وعدہ پور اکردیا ،اوور سیز پاکستانی اب پہلے سے بڑھ کر ملک کی تعمیر و ترقی میں کردا ر ادا کریں گے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی پہلے بھی ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کررہے ہیں اور اب انہیں اپنے مرضی کے نمائندے منتخب کرنے کا حق بھی مل گیا ہے۔انہوںنے کہا کہ انتخابی اصلاحات کا بل پاس ہونا کسی کی ذات نہیں جمہوریت کی فتح ہے،انتخابی اصلاحات پر مبنی قانون سازی نئے پاکستان کی جانب مزید پیشرفت ہے ،2023 تک اپوزیشن کو ایسے ہی سرپرائز دیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ تکنیکی غلطی کی بنیاد پر ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت تحریک انصاف کواین اے 133کے انتخابی عمل سے باہر رکھا گیا،حلقے کی عوام کا آئینی حق ہے کہ وہ اپنی پسندیدہ جماعت کو ووٹ دیں، الیکشن کمیشن سے گزارش ہے کہ وہ ووٹر لسٹوں کی شفافیت کو یقینی بنائے اورانتخابات کی شفافیت کیلئے ووٹر لسٹوںسے ان دیکھی مخلوق کو باہر نکالا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں