اسلام آباد ہائی کورٹ

میگا منی لانڈرنگ ریفرنس میں نیب آصف زرداری کی بریت کی درخواست پر جواب جمع نہ کرواسکا

اسلام آباد (گلف آن لائن)احتساب عدالت نے سابق صدر آصف زرداری کیخلاف میگا منی لانڈرنگ ریفرنس میں نیب آصف زرداری کی بریت کی درخواست پر جواب جمع نہ کرواسکا۔

جمعرات کو احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے ریفرنس کی بات کی ۔ دوران سماعت نیب آصف زرداری کی بریت کی درخواست پر جواب جمع نہ کرواسکا،آصف زردادی ، فریال تالپور سمیت دیگر کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کرلی گئیں ۔ جج اعظم خان نے کہاکہ درخواستوں پر نیب کب تک جواب دے گا ۔

نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید نے کہاکہ ابھی ہیڈ کوارٹرز سے جواب نہیں آیا ۔ نیب پراسیکیوٹر نے استدعا کی کہ مزید وقت دیدیں۔احتساب عدالت کی نیب کو 6دسمبر تک جواب جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے احتساب عدالت نے درخواستوں پر سماعت 6دسمبر تک ملتوی کر دی

اپنا تبصرہ بھیجیں