اوپن یونیورسٹی

اوپن یونیورسٹی،ایلومینائی ایسوسی ایشن کے قیام کا فیصلہ

اسلام آباد(گلف آن لائن)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ایلومینائی ایسوسی ایشن کے قیام کے حوالے سے ہدایات دیتے ہوئے ، وائس چانسلر ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم نے کہا ہے کہ ایلومینائی ایسوسی ایشن کسی بھی بڑے تعلیمی ادارے بالخصوص جامعات کا ایک لازمی حصہ ہوتی ہے جس کے قیام کا مقصد فارغ التحصیل طلبہ کو ایک دوسرے کے قریب لانا ، عملی زندگی میں ایک دوسرے کی مدد کرنا اور ادارے کی فلاح و بہبود اور ترقی میں انہیں شامل کرنا ہے۔ وائس چانسلر نے اس کام کی جلد از جلد تکمیل اور ممبرشپ کے لئے ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیئرز کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیئرز ، رانا محمد طارق جاوید کے مطابق وائس چانسلر کی ہدایات کی روشنی میں ممبر شپ پروفارما تیار کیا جارہا ہے جسے جلد یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر فراہم کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ اوپن یونیورسٹی سے میٹرک تا پی ایچ ڈی ، کسی بھی پروگرام سے فارغ التحصیل طلبہ جو اس وقت پاکستان میں کہیں بھی کوئی نوکری کر رہے ہیں یا کوئی بزنس چلا رہے ہیں، وہ اس ایلومینائی کے ممبر بن سکتے ہیں۔دلچسپی رکھنے والے حضرات ممبر شپ فارم آن لائن پُر کرکے director_sac.aiou.edu.pkپر ارسال کرینگے۔مزید تفصیلات یا کسی بھی مسئلے کی صورت میں فون نمبر051-9057812, 051-9057813پر رابطہ کیا جاسکتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں