عظمی بخاری

جو حکومت پرزائڈنگ آفیسر غائب کر سکتی ہے اسکے لیے مشینوں کی چوری بڑی بات نہیں’عظمی بخاری

لاہور(گلف آن لائن) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان اور عثمان بزدار کی وجہ سے ملک جتنی بری چیزیں ہیں ان میں سب سے آگے ہے،سموگ کی وجہ سے لاہور تمام شہروں سے آگے ہیں دنیا میں،ماحولیات کے وزیر نے ایف آئی اے کو خط لکھا کے کہ جو سموگ پر بات کرے اس کو پکڑلیں ،یہ مشینوں کا دور ہے پہلے باجی علیمہ کی سلائی مشینیں تھیں اب اسکے بھائی کی الیکٹرونک مشینیں ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمی بخاری نے کہاکہ عمران خان کو بتانا ہے کہ بنی گالا کا الیکشن نہیں ہونا اسلامی جمہوریہ کا الیکشن ہونا لے،سب کو پتہ ہے کیسے لوگوں کا لایا جاتا عامر لیاقت نے کہا کہ ہم لائے گئے ہیںجو حکومت پرزائڈنگ آفیسر غائب کر سکتی ہے اسکے لیے مشینوں کی چوری بڑی بات نہیں،عوام سے انھیں جوتے اور گالیاں مل سکتی ہیں ووٹ نہیں۔انہوںنے کہا باجی علیمہ کی سلائی مشین اور بھائی جان الیکٹرونک مشینوں کا بھی حساب ہوگا۔چار اکتوبر کو پنجاب انفارمیشن کمیشن کو وزیراعلی کے اثاثہ جات کی تفصیلات مانگی تھیں۔حسان خاور سے درخواست کروں گی جلد وہ معلومات فراہم کر دیں نہیں تو عدالت حانے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے۔

انہوںنے کہاکہ کرونا کے فنڈز کھا گئے انکو کوئی پوچھنے ولا نہیں ڈینگی سے لوگ مر رہے ہیں لیکن حکومت کو کوئی پرواہ نہیں،اب سموگ کا راج ہے دیکھنے کو کوئی تیار نہیں حکومت کہیں نظر نہیں آرہی،خدا کا خوف کریں عوام پر رحم کر دیں کوئی کام ہی کر لیں۔انہوںنے کہاکہ جن لوگوں کو حالات کا ادراک نہیں وہ انکو درست نہیں کر سکتے ،آپ تو مہنگے پڑے ہیں بزدار کتنا مہنگا پڑا ہے پنجاب کو یہ بتا دیا جائے،بزدار کے فرنٹ مین کے بارے میں بہت ساری معلومات ہیں اگلے مرحلے میں سب سامنے لائیں گے۔پی پی اپنے آپ سے چند سوالات کر لے تو اچھا ہوگا ،ہمارا مقابلہ پی پی سے نہیں ہے لیکن پی پی کو مسائل ہیں۔

سندھ کی حکومت چھوڑ دیں دیکھ لیں گے یہاں بھی،ہماری گنتی پوری تھی یہ بتائیں کن کے بندے کم تھے ووٹنگ میں ،جمشید چیمہ نے جان بوجھ کر الیکشن سے راہ فرار اختیار کی ہے ہمیں بکسا چوری کا نظام سوٹ نہیں کرتا وہ لوگ بتائیں گے جو پرزائڈنگ آفیسر کو غاب کرتے ہیں وہ بتائیں گے الیکشن شفاف کیسے ہونگے۔ای وی ایم کا تجربہ ہوا تو یہ دنیا کا مہنگا ترین انتخاب ہوگا ۔الیکشن کمیشن نے ڈیڑھ سو ارب کا تخمینہ لگایا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں