چیئرمین سینیٹ

چیئرمین سینیٹ کی سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک کے جنم دن پر سکھ برادری کو مبارکباد

اسلام آباد (گلف آن لائن)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک کے جنم دن پر سکھ برادری کو مبارکباد دی ہے۔ جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر دنیش کمار نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ بابا گرونانک کا جنم دن ہے، پوری ہندو برادری سکھ برادری کو ان کے جنم دن پر مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل آزادی حاصل ہے، پاکستان کے تمام سیاسی رہنمائوں نے دیوالی پر ہندو برادری کو مبارکباد دی تھی، اس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں۔ اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پورے ایوان بالا کی جانب سے بابا گرونانک کے جنم پر ہم سکھ برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں