مریم نواز

ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل میں مریم نواز کے وکیل کی 24 نومبر کی سماعت بغیر کاروائی ملتوی کر نے کی درخواست

اسلام آباد (گلف آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل میں مریم نواز کے وکیل نے 24 نومبر کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کرنے کیلئے درخواست دائر کردی۔

مریم نواز کے وکیل کی جانب سے عدالت میں ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی اپیلوں پر سماعت کے لیے التواء کیلئے درخواست دائر کی گئی ہے۔ عرفان قادر کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ میں مصروفیت کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہو سکتا۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ سماعت میں پیش نہیں ہوسکتا،24 نومبر کے بجائے سماعت کسی اور تاریخ تک ملتوی کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں