بھارت اور نیوزی لینڈ

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلاٹیسٹ میچ 25 نومبر سے کانپور میں شروع ہوگا

کانپور(گلف آن لائن)بھارت اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 25 نومبر سے گرین پارک، کانپور میں شروع ہوگا۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 25 سے 29 نومبر کو کانپور جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 3 سے 7 دسمبر تک ممبئی میں کھیلا جائے گا۔

بھارتی ٹیم اجنکیا رہانے کی زیر قیادت میدان میں اترے گی جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو مایہ ناز بلے باز کین ولیمسن لیڈ کریں گے۔اس سے قبل بھارتی ٹیم نے کیوی ٹیم کو تین ٹی ۔20 میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں