مسرت جمشید چیمہ

حکومت مہنگائی پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے’ مسرت جمشیدچیمہ

لاہور( گلف آن لائن )پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئر پرسن مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں حکومت مہنگائی پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے،سابقہ دور کے قرضے اتارنے کے لئے قرضے لینے پڑے لیکن حکومت پر عزم ہے کہ اس سلسلے کو توڑا جائے،مسلم لیگ (ن) کی قیادت بتائے کیا روپے کو مصنوعی طریقے سے اوورویلیو نہیں رکھا گیا تھا ؟۔

حلقہ این اے 133کی مختلف یونین کونسلوں میں خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ عوام کے درمیان رہیں گے اور ان کی خدمت کا سلسلہ بھی جاری رکھیں گے،ہم ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کرنے والے کرپشن کے نظام کے خلاف بر سر پیکار ہیں اور انشا ا للہ اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

انہوںنے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان مہنگائی کے حوالے سے خود اجلاسوں کی صدارت کر رہے ہیں، انتہائی غریب طبقات کو احساس پروگرام کے ذریعے سبسڈی دی گئی ہے ۔گروتھ ریٹ کو بڑھایا گیا ہے جس سے لوگوںکو روزگارکے مواقع ملے ہیں اوران کی قوت خرید بہتر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت معیشت کو مضبوط بنیاد یںفراہم کرنے کیلئے طویل المدت پالیسی کے تحت ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر کام کر رہی ہے اور یہ آسان ہدف نہیں ہے ، اگر پہلی حکومتوںنے ڈنگ ٹپائو کی بجائے اصلاحات پر توجہ مرکوز کی ہوتی تو آج ہمارے آدھے مسائل حل ہو چکے ہوتے لیکن بد قسمتی سے مستقبل کے بارے میںنہیں سوچا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں