سابق چیف جسٹس نے پانی کیلئے بہت کام کیا،ہماری حکومت پانی کے ذخائرکی بہتری کیلئے کام کررہی ہے،صدر مملکت

اسلام آباد (گلف آن لائن)صدر مملکت عارف علوی نے کہاہے کہ سابق چیف جسٹس نے پانی کیلئے بہت کام کیا،ہماری حکومت پانی کے ذخائرکی بہتری کیلئے کام کررہی ہے،گلوبل وارمنگ بھی پانی کی ذخائرکیلئے مسئلہ ہے پانی کے استعمال میں سب کو ذمہ داری کا احساس دلاناچاہیے۔

پانی کے استعمال کے مؤثر نظام پر بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہاکہ سابق چیف جسٹس نے پانی کیلئے بہت کام کیا۔ انہوںنے کہاکہ ہماری حکومت پانی کے ذخائرکی بہتری کیلئے کام کررہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پرانے وقتوں میں تہذیب دریاؤں کے ساتھ چلتی تھی،زراعت کے شعبے میں پانی کابہتر استعمال بہت ضروری ہے۔

انہوںنے کہاکہ گلوبل وارمنگ بھی پانی کیذخائرکیلئے مسئلہ ہے پانی کے استعمال میں سب کو ذمہ داری کا احساس دلاناچاہیے۔ صدر مملکت نے کہاکہ بلوچستان میں سینکڑوں چھوٹے ڈیم بن رہے ہیں،آج پانی کو ری سائیکل کرنے کی ضرورت ہے ،وضو کرتے ہوئے پانی کے استعمال میں احتیاط برتنے کا حکم دیاگیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں