لاہور ہائیکورٹ

سانحہ ماڈل ٹائون کی نئی جے آئی ٹی کیس کی سماعت 13دسمبر تک ملتوی

لاہور(گلف آن لائن)لاہور ہائیکورٹ کے لارجر بینچ نے درخواست گزاروں کے وکیل کے پیش نہ ہونے پر سانحہ ماڈل ٹائون کی نئی جے آئی ٹی کیس کی سماعت 13دسمبر تک ملتوی کردی ۔

چیف جسٹس امیر بھٹی کی سربراہی میں سات رکنی لارجر بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔درخواستگزاروں کے وکیل اعظم نزیر تارڑ طبیعت ناساز نہ ہونے پر عدالت پیش نہ ہوئے ۔

اعظم نزیر تارڑ کے جونیئرنے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی ۔جسٹس ملک شہزادنے اپنے ریمارکس میں کہاکہ بنچ نے کہا تھا کہ جن فیصلوں کے حوالے جات دینے ہیں انکی بک بنا کر دے دی جائے ۔ فریقین وکلا نے یقین دہانی کروائی کہ آج ہی عدالتی حکم کی تعمیل ہو جائے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں