نیئر حسین بخاری

نیب ریفرنسز سے متعلق اسلام آباد ہائے کورٹ کے ریمارکس صدر آصف زرداری کی بے گناہی پر مہر تصدیق ہے ، نیئر حسین بخاری

اسلام آباد (گلف آن لائن)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے کہاہے کہ نیب ریفرنسز سے متعلق اسلام آباد ہائے کورٹ کے ریمارکس صدر آصف زرداری کی بے گناہی پر مہر تصدیق ہے ۔

اپنے بیان میں نیئر حسین بخاری نے کہاکہ نیب ریفرنسز سے متعلق اسلام آباد ہائے کورٹ کے ریمارکس صدر آصف زرداری کی بے گناہی پر مہر تصدیق ہے ۔ انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ نیب کے کردار پر کئی بار سوال اٹھا چکی ہے ،چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے درست سوال پوچھا ہے کہ بغیر شوائد ریفرینس کس کے کہنے پر بنانے گئے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ ملک کی بڑی سیاسی جماعت کے قائد اور سابق صدر مملکت کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے زمہ داران کا گھناؤنا کردار بے نقاب ہو رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ آصف علی زرداری پر بغیر ثبوت و شوائد ریفرنسزز کی حقیقت سامنے آگئی ہے ،آصف علی زرداری کی گیارہ سال قید رکھنے والوں کو سزاوار ہونا ہوگا ۔

انہوںنے کہا کہ آصف زرداری کو جیل میں رکھنے اور پیشیاں کرانے والے کس کو جوابدہ ہیں ؟،نیب کا سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی ہتھیار استعمال ثابت ہو رہا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں