عائزہ خان

عائزہ خان کا کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی پر خوشی کا اظہار

کراچی (گلف آن لائن)پاکستان کی صفِ اول کی اداکارہ عائزہ خان کی جانب سے بھارتی انڈسٹری کی باربی ڈول، اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کی شادی پر خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔اداکارہ عائزہ خان نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ انسٹا گرام کی اسٹوری پر کترینہ کیف کی جانب سے شادی کے بعد شیئر کی گئی پہلی پوسٹ ری شیئر کی ہے۔عائزہ خان نے کترینہ کیف اور وکی کوشل کی خوبصورت تصویریں شیئر کرتے ہوئے اپنی اسٹوری کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ‘ آخر کار ،’ اور ساتھ میں خوشی کا اظہار کرنے والے ایموجیز بھی بنائے ہیں۔

واضح رہے کہ ہر دلعزیز اداکارہ کترینہ کیف گزشتہ روز اپنے ساتھی اداکار وکی کوشل کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔دنیا بھر میں موجود اس جوڑی کے چاہنے والوں کی جانب سے نئے سفر کے آغاز پر اِنہیں دعائیں اور نیک تمنائیں بھیجی جا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں