بابر اعظم

جب کھلاڑی پورے ہوسکتے ہیں تو ٹیم مینجمنٹ کیوں نہیں؟، بابر اعظم

کراچی(گلف آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ جب کھلاڑی پورے ہوسکتے ہیں تو ٹیم مینجمنٹ کیوں نہیں؟۔ویڈیو لنک پریس کانفرنس میں بابر اعظم نے کہا کہ پاکستان ٹیم کے ساتھ کوچز لازمی ہونے چاہیے، جب کھلاڑی پورے ہوسکتے ہیں تو ٹیم مینجمنٹ کیوں نہیں ہوسکتی؟۔کپتان بابراعظم نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کو خوش آمدید کہتا ہوں کہ وہ پاکستان آئے، اگر کوئی بڑا کھلاڑی نہیں آیا تو اس سے فرق نہیں پڑتا، کیونکہ ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی لیگ کھیلتے رہتے ہیں تاہم نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کو منسوخ کرنا کا دکھ ہمیشہ رہے گا۔

ویسٹ انڈیز اسکواڈ میں کرونا مثبت رپورٹ ہونے پر قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ کووڈ کی وجہ سے آئسولیشن میں رہنا آسان نہیں ہوتا، کسی کھلاڑی کا کووڈ مثبت آجائے تو ٹیم کمبی نیشن خراب ہوجاتا ہے، میری ٹیم کے کھلاڑی اس صورتحال سے گزرچکے ہیں، کووڈ سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا بہت ضروری ہے۔

بابراعظم نے کہا کہ پاکستان ٹیم کیلئے اچھا ماحول بناناضروری ہے، ٹیم کاحوصلہ بڑھانا اور سپورٹ کرنا کپتان کا کام ہے، ہمارے کھلاڑی محنت کررہے ہیں اور نتائج مل رہے ہیں، اسپن بولنگ میں بہتری کے لئے ثقلین مشتاق نے ہمیشہ ساتھ دیاہے۔بابراعظم نے ویسٹ انڈیز کے ساتھ ہوم سیریز میں تماشائیوں کے میدان میں آنے کی خبروں پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہت خوشی ہے کہ 100فیصد تماشائی آکر میچ دیکھیں گے اور حوصلہ بڑھائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں