شعیب ملک

اردو فلکس پر آنے والا دی مرزا ملک شو ایک دلچسپ شو ہوگا، شعیب ملک

اسلام آباد ( گلف آن لائن)قومی کرکٹر شعیب ملک نے اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کے ہمراہ آنے والے شو کے حوالے سے وعدہ کیا ہے کہ یہ ایک دلچسپ شو ہوگا۔انہوں نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں مداحوں کو اطلاع دی کہ اردو فلکس پر آنے والا دی مرزا ملک شو ایک دلچسپ شو ہوگا۔شعیب ملک نے کہا کہ کوئی اندازہ ہے کہ مہمانوں کی لائن اپ کیسی ہوگی؟’ انہوں نے یہ بھی سوال کیا کہ آپ سب کیا چاہتے ہیں کہ ہم پاکستان اور ہندوستان سے کس کا انٹرویو لیں؟۔

اپنا تبصرہ بھیجیں