لاہورہائیکورٹ

لاہورہائیکورٹ کے انتخابات کے لئے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا گیا

لاہور( گلف آن لائن) لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2022-23ء کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا گیا ۔انتخابات بائیو میٹرک کے تحت ہوںگے او ربائیو میٹرک نہ کرانے والے امیدوار اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کر سکیں گے۔

الیکشن بورڈ جمع کی جانب سے انتخابی مہم کے سلسلہ میں 13جبکہ پولنگ کے دن کے لئے 17نکاتی ضابطہ اخلاق جاری کیا گیا ہے ۔ اہم نکات کے مطابق کوئی بھی امیدوار یا سپورٹر کسی بھی طرح کی دعوتوں کا اہتمام نہیں کرے گا ۔ امیدواران الیکشن سے قبل آخری چار دن کے اندر ایک آخری سپورٹر میٹنگ منعقد کر سکتے ہیں البتہ یہ سپورٹر میٹنگ صرف امیدوار کے وکالت کے آفس میں ہو گی اور امیدوار سنگل ڈش (چکن) کے ساتھ کھانا دے سکتا ہے جس کیلئے وہ الیکشن بورڈکو قبل از وقت تاریخ اور وقت سے آگاہ کرے گا۔ دوران انتخابی مہم ایک امیدوار اپنے 5ووٹر وکلاء سے زیادہ کے ہمراہ نقل و حرکت نہیں کرے گا۔

کسی قسم کے بھی رائونڈ لگانے کی اجازت نہ ہے۔ امیدواران انتخابی مہم الیکشن ڈے سے 24گھنٹے قبل بند کر دیں گے۔الیکشن کے دن کوئی بھی امیدوار ضابطہ اخلاق کی کسی بھی شق کی خلاف ورزی کرتے پایا گیا تو اس کو ڈس کوالیفائی /یا جرمانہ کیا جا سکتا ہے جو کہ کم از کم 100,000/-روپے سے 500,000/-روپے تک ہو گا ۔

تین سے زیادہ خلاف ورزی کی صورت میں امیدوار کو ڈس کوالیفائی کر دیا جائے گا۔ الیکشن بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی مکمل پابندی ہر امیدوار، سپورٹر اور ووٹر پر لازم ہو گی۔ اگر کوئی امیدوار یا اس کا سپورٹر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتا ہوا پایا گیا تو وہ مستوجب سزا ہو گا جو کہ متعلقہ امیدوار کا الیکشن سے اخراج کی صورت میں ہو سکتا ہے ۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی شکایات ثبوت کے ہمراہ وہ اپنا حلف نامہ الیکشن کمیشن کو جمع کرائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں