لاہور قلندرز کے کپتان کا فیصلہ عاقب جاوید اور ثمین رانا کریں گے

لاہور (گلف آن لائن)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی مقبول فرنچائز لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے کہا ہے کہ لاہور قلندرز کے کپتان کا فیصلہ عاقب جاوید اور ثمین رانا کریں گے اور جلد سرپرائز دیں گے۔لاہور میں اسپانسرشپ معاہدے کی تقریب کے موقع پر سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا نے بتایا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ بزنس کمیونٹی لاہور قلندرز کے ساتھ جڑنے جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی اچھی ہونے کی وجہ سے اس مرتبہ پاکستان سپر لیگ میں شائقین کرکٹ کی دلچسپی بڑھے گی اور گزشتہ سیزنز کے مقابلے میں اس مرتبہ پی ایس ایل بڑی ہوگی۔

انہوںنے کہاکہ امید ہے اس مرتبہ عاقب جاوید اینڈ کمپنی پی ایس ایل میں اچھا کرے گی، لاہور قلندرز کے کپتان کا فیصلہ عاقب جاوید اور ثمین رانا کریں گے اور جلد سرپرائز دیں گے۔اس موقع پر ڈائریکٹر کرکٹ لاہور قلندرز عاقب جاوید نے کہاکہ کوویڈ کی صورتحال میں کھلاڑیوں کی تعداد 20 ہونا اچھی بات ہے، ڈومیسٹک کرکٹرز کوبھی موقع ملے گا۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے لیے اچھا کمبی نیشن بنانے کی کوشش کی ہے۔عاقب جاویدنے کہا کہ کوویڈ کی وجہ سے اچھی مینجمنٹ کرنا ہوگی، مکمل ہوٹل بک کروائیں سب لوگ ایک جگہ رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں