اومیکرون

بھارت میں اومیکرون کیسز کی تعدادمیں اضافہ، 153ہوگئی

نئی دہلی(گلف آن لائن)بھارت میں عالمی وبا کورونا وائرس کے ویرینٹ، اومی کرون کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں اومیکرون ویرینٹ کے کیسز کی تعداد 153 ہو گئی ہے، گزشتہ روز ریاست مہاراشٹرا میں اومیکرون ویرینٹ کے 6 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ریاست گجرات میں اومیکرون ویرینٹ کے 4 کیسز رپورٹ ہوئے۔بھارت میں اومیکرون ویرینٹ کے کیسز 11 ریاستوں میں رپورٹ ہو ئے جس میں مہاراشٹرا اور نئی دہلی سرِ فہرست ہیں۔

مہاراشٹرا میں اومیکرون ویرینٹ کے 54 اور نئی دہلی میں 22 جبکہ راجستھان میں 17 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔اسی طرح بھارتی ریاست کرناٹکا میں اومیکرون ویرینٹ کے 19، تلنگانہ میں20، گجرات اور کیرالہ میں 11، 11، آندھرا پردیش، تامل ناڈو اور چندی گڑھ میں ایک، ایک اور مغربی بنگال میں 4 کیسز رپورٹ ہوئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں اومیکرون ویرینٹ کے پہلے 2 کیس 2 سمبر کو کرناٹکا میں رپورٹ ہوئے تھے۔دوسری جانب بھارتی وزارت صحت کا اس سے متعلق کہنا تھاکہ بھارت میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے 6 ہزار 563 کیسز اور 132 اموات رپورٹ ہوئیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں