بابر اعظم

‘ قومی کرکٹ ٹیم کواجازت نہیں ہے، بابر اعظم کی جانب سے مداحوں کے سوالات کے جوابات نہ دینے وجہ والد نے بتا دی

لاہور (گلف آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے سوشل میڈیا پر مداحوں کے سوالات کے جوابات نہ دینے وجہ والد اعظم صدیقی نے بتاتے ہوئے کہاہے کہ ”’ قومی کرکٹ ٹیم کواجازت نہیں ہے”۔ تفصیلات کے مطابق بابراعظم کے والد اعظم صدیق نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر پاکستان کے نوجوانوں کے لیے اہم پیغام شیئر کیا تو بابراعظم کی دیوانی مداح نے ان سے بابراعظم کی شکایت لگادی۔مداح نے پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں بابر اعظم کی شکایت لگاتے ہوئے لکھا کہ’ نکل ایک چھوٹی سی شکایت ہے، بابر سوشل میڈیا پر بالکل جواب نہیں دیتے۔صارف نے لکھا کہ ہم جانتے ہیں کے وہ بہت مصروف ہوتے ہیں لیکن اگر وہ اپنے مصروف شیڈول میں سے تھوڑا سا وقت نکال کے 5 منٹ میں بھی ایک اسٹوری دیکھ لیں تو ان کے مداحوں کے لیے بہت خوشی کی بات ہوگی۔

صارف نے لکھا کہ بابراعظم کے مداح اْن کے لیے دل سے خوبصورت اسٹوریز بنا کر شیئر کرتے ہیں تو ایک چھوٹی سی درخواست ہے کہ کبھی کبھی ٹائم نکال کر اپنے فین پیجز کو جواب دے دیا کریں۔صارف کی جانب سے بابر اعظم اور پوری قومی کرکٹ ٹیم کی کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا۔بابر اعظم کے والد نے اس مداح کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ’ قومی کرکٹ ٹیم کواجازت نہیں ہے۔خیال رہے کہ بابر اعظم کے والد نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر اہم پیغام میں پاکستان کے نوجوانوں کو ناموں کے ساتھ اپنی ذات پات کے استعمال کے بجائے والد کے نام کو منسلک کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں