اسد قیصر

اسد قیصر سے انجیلا ایگلر کی ملاقات ،علاقائی و عالمی امور سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (گلف آن لائن)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے پاکستان میں تعینات امریکی ناظم الامورسے ملاقات کی جس میں اہم علاقائی و عالمی امور سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اسد قیصر نے کہاکہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے خوشگوار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی سطح پر رابطوں کا فروغ ضروری ہے۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان تمام تصفیہ طلب تنازعات کا اقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق مذکرات کے ذریعے پرامن حل چاہتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پرامن افغانستان خطے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے، پاکستان نے ہمیشہ افغانستان میں امن کے قیام کے لیے مثبت کردار ادا کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ افغانستان میں نئی حکومت کے قیام کی وجہ افغان عوام کو مشکل معاشی صورتحال کا سامنا ہے۔انہوںنے کہاکہ او آئی سی اجلاس میں اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ نے مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ناظم الامور نے کہاکہ امریکہ پاکستان کی خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ناقابل فراموش قربانیاں دی ہیں۔امریکی ناظم الامور نے پاکستان میں او آئی سی اجلاس کے انعقاد کی تعریف کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں