عالمی ادارہ صحت

اومی کرون پھیلاو کو روکنے کیلئے چین اور جرمنی نے دوبارہ سخت پابندیاں لگا دی ہیں،عالمی ادارہ صحت

نیویارک(گلف آن لائن)عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او)نے کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے حوالے سے نیا بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کم شدت کے باوجود اومی کرون نظام صحت کو متاثر کرسکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈبلیو ایچ او نے ایک بیان میں کہاکہ حالیہ تحقیق بتاتی ہے کہ اومی کرون کی شدت کم ہے، لیکن اس کے پھیلاو کی رفتار بہت زیادہ ہے۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ اومی کرون پھیلاو کو روکنے کیلئے چین اور جرمنی نے دوبارہ سخت پابندیاں لگا دی ہیں۔خیال رہے کہ کچھ روز قبل عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا تھا کہ اومی کرون ویرینٹ کے پیش نظر تقریبات کو ملتوی کردینا چاہیے، اومی کرون ویرینٹ پر قابو پانے کیلئے ہالیڈے ایونٹس کو موخر یا منسوخ کردینا چاہئے، کیوں کہ ایک ایونٹ منسوخ کرنا ایک زندگی ختم کرنے سے بہتر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں